Malegaon Blood Bank Nihal

Transform Your Self Today!

Get started with our innovative solutions and see how we can help you grow.

Get Started

Government Notification

PAN Aadhaar Link

*آپ کا پین کارڈ آدھار سے لنک ہے یا نہیں ؟*
دی گئی لنک پر کلک کریں۔ 👇🏻
اپنا پین اور آدھار نمبر ڈالیں اور *ویو لنک آدھار اسٹیٹس* پر کلک کریں۔ اگر آپ کا آدھار لنک ہے تو وہاں لکھ کر آجائے گا۔ اگر لنک نہ ہو تو اسی سائٹ پر پین اور آدھار نمبر بھر کر آسانی سے لنک کرسکتے ہیں۔
PAN Aadhaar Link Status
*پین کارڈ آدھار کارڈ*
پین کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرنے کیلئے نیچے دی گئی ویب سائڈ پر جاکر اپنا پین کارڈ نمبر، آدھارکارڈ نمبر اور آدھار پر اپنے دئے گئے نام کی اسپیلنگ کے ساتھ اندراج کریں اور لنک کی بٹن پر کلک کریں. آپ کا پین کارڈ آدھار کارڈ سے لنک ہوجائے گا..

PAN Aadhaar Link Karen

اب ہر تعلقہ میں 'واٹس ایپ شکایات ازالہ' سیل کا آغاز :کلکٹر سورج مانڈھرے۔

اب ہر تعلقہ میں 'واٹس ایپ شکایات ازالہ' سیل کا آغاز :کلکٹر سورج مانڈھرے

ایک کلک پر عوام اپنے سرکاری کام کاج کی موجودہ صورتحال (اسٹیٹس) معلوم کرسکیں گے

ناسک : 25 اگست:

تمام انتظامی محکمے شہریوں کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے پوری کوشش کر رہے ہیں۔ زیادہ تر کام آن لائن کرنے پر زور دیا جارہا ہے۔ اور اسکے لئے شہریان کو مزید سہولت فراہم کرنے کی غرض سے ضلع انتظامیہ نے ہر تعلقہ میں واٹس ایپ شکایات کا ازالہ سیل کا آغاز کیا ہے۔جس میں شہری اپنے داخل کردہ سرکاری کام کاج کے دستاویزات گھر بیٹھے مختلف درخواستوں کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں گے۔ اس کے لئے ضلع کے تمام صوبائی دفاتر (سب ڈویژنل آفس) میں 'واٹس ایپ شکایات ازالہ' کے کمرے قائم کردیئے گئے ہیں۔اسطرح کی پریس ریلیز ضلع انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ضلع کلکٹر سورج مانڈھڑے نے جاری کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب درخواست گزار واٹس ایپ کے ذریعے اس سیل سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ سہولت چھ ماہ قبل سے ضلعی سطح پر جاری رہی ہے۔ اب تک 15 سے زائد شہری اس سے مستفید ہوچکے ہیں ۔اس کام میں تمام محکمہ کے سربراہان نے سختی سے عمل کیا ہے۔ لہذا اس سہولت کو نہ صرف ضلعی سطح پر بلکہ سب ڈویژن (تعلقہ) سطح پر بھی دستیاب کرانے کا فیصلہ ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے ریونیو آفیسرز کے ساتھ طلبیدہ میٹنگ میں لیا۔

مندرجہ ذیل واٹس ایپ نمبروں کو ضلع کے ہر سب ڈویژنل آفس میں ایکٹیویٹ کردیا گیا ہے۔

سب ڈویژنل آفیسر ناسک 9421550799

سب ڈویژنل آفیسر ڈنڈوری، 9421550822 ، سب ڈویژنل آفیسر اِگتپوری، 9421550852

سب ڈویژنل آفیسر باگلان 9421550893

سب ڈویژنل آفیسر ایولہ 9421550907،

سب ڈویژنل آفیسر مالیگاؤں 9421550927،

سب ڈویژنل آفیسر نپھاڑ 9421550937،

سب ڈویژنل آفیسر چاندوڑ 9421550947

ان علاقوں کی عوام اپنے اپنے علاقوں کے مطابق واٹس ایپ پر شکایت کا ازالہ کرسکتے ہیں، کلکٹر موصوف نے عام لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ دفتر میں حاضر ہوئے بغیر اپنے طور پر سرکاری کاموں کی پیروی کریں۔

اس طرح واٹس ایپ پر اپلائے کریں

شہری دفتر میں اپنا نام ، پتہ اور رابطہ نمبر لکھ سکتے ہیں جس کے تحت اصل درخواست دی گئی ہے۔ دفتر کا نام ، درخواست کا مضمون ، درخواست کی تاریخ کے ساتھ ساتھ اصل درخواست کی صاف اور پڑھنے کے قابل تصویر کے ساتھ تحصیل اور سب ڈویژنل آفیسر کے دفتر نہ آنے پر متعلقہ دفتر کے واٹس ایپ نمبر پر بھیجا جانا چاہئے۔اسطرح کی معلومات بھی کلکٹر سورج مانڈھرے نے شائع کی ہے ۔

Labour Registration

مہاجر مزدوروں سمیت غیر منظم شعبے کے مزدوروں کا آدھار کارڈ سے رجسٹریشن ہوگا نئی دہلی / مرکزی وزارت محنت و روزگار نے سوشل سکیورٹی کوڈ 2020 کی شق 142 کی نوٹیفکیشن بدھ کے روز جاری کر دی جس میں وزارت کو مہاجر مزدوروں سمیت غیر منظم شعبے کے مزدوروں کے رجسٹریشن کے لیے آدھار لازم ہوگا۔ وزارت نے یہاں بتایا کہ اس نوٹیفکیشن کے بعد وزارت، حکومت کی سوشل سکیورٹی پروگرام کے مستفیدین کا آدھار یکجا کر سکے گی۔ حکومت کے اس اقدام کا مقصد مہاجر مزدوروں سمیت غیر منظم شعبے کے تمام مزدوروں کا آدھار یکجا کرنا ہے تاکہ انھیں سوشل سکیورٹی پروگرام کا فائدہ دیا جا سکے۔ انٹر اسٹیٹ میں کام کرنے والے مزدور محض آدھار سے اپنا رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ مرکزی وزیر محنت و روزگار سنتوش گنگوار نے کہا ہے کہ سوشل سکیورٹی کوڈ کو غیر منظم شعبے کے مزدوروں کا ڈاٹا اکٹھا کرنے کے لیے نوٹیفائی کیا گیا ہے۔ آدھار کے نہ ہونے پر بھی مزدور کو سوشل سکیورٹی پروگرام کے فائدے سے محروم نہیں کیا جائے گا۔

Maxsteps Foundation +91 9423181258

Yusra Foundation +91 7276750146

Malegaon Blood Bank +91 9371550550