Malegaon Blood Bank Nihal

Transform Your Self Today!

Get started with our innovative solutions and see how we can help you grow.

Get Started

Prospectus

خدمت خلق خدمت خدا۔

ضرورت مند لوگوں کی پوری طرح چھان بین کرکے لسٹ بنا کر خاموشی سے مدد کرنا ہمارا مقصد ہے۔

آج روزگار، صحت، تعلیم، ماحولیات، قدرتی آفات اور بہت سارے مسائل ہیں جس سے لوگ پریشان ہیں۔

اویئرنیس سینٹر:-

کاؤنسلنگ سینٹر:-

گورنمنٹ اسکیمس:-

بزنس ایمپلائمنٹ:-

نوجوان ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد بھی بے روگار ہیں، لوگ کام کریں گے تو برائیوں، غنڈہ گردی، فالتو حرکات اور نشہ آور چیزوں سے بھی بچے رہیں گے اس لئے ضرورت مندوں، نوجوانوں، ڈراپ آوٹ، بیواؤں اور لیڈیز کو مختلف ہنر سکھانا ٹریننگ اور گائڈینس کرنا اور ان کے ہنر کے حساب سے روزگار فراہم کروانے یا خود کا کاروبار شروع کرنے یا کاروبار کو بڑھانے کے لئے غیر سودی قرض دے کر کاروبار کو بڑھانے میں مدد کرتے ہیں۔

اینوائرنمنٹ:-

زندگی کے لئے اچھا ماحول بہت ضروری یے۔ دنیا بھر میں گلوبل وارمنگ بڑھ رہی ہے صاف صفائی کا سسٹم صحیح نہیں ہے۔ ماحولیات کے سدھار کے لئے بھی کام کرتے ہیں۔

ہیلتھ:-

حکومت مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے اسکیمیں چلاتی ہے۔ ان اسکیموں کی جانکاری دیتے ہیں، لیکن بہت سی بیماریاں سرکاری اسکیوں میں شامل نہیں ہیں۔ ان بیماریوں کا علاج کروانا مختلف ٹیسٹ جیسے CT Scan, MRI وغیرہ اور میڈیکل سے دوا وغیرہ کا انتظام۔

ری ہیبیلیشن اینڈ میڈیٹیشن سینٹر:-

ایجوکیشن:-

بہت سے غریب بچے پڑھائی میں بہت ہوشیار ہیں مگر غریبی کی وجہ سے نہ چاہتے ہوئے بھی مجبوراً اسکول چھوڑ دیتے ہیں، مقابلہ جاتی امتحانات جیسے MPSC, UPSC, IAS, IPS وغیرہ کی تیاری و رہنمائی اور ان کے لئے لائبریری اور اسٹڈی سینٹر۔

ریلیف میزرس:-

قدرتی آفات کے وقت لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔ کورونا کی شکل میں آنے والی قدرتی آفت نے بہت تباہی مچائی کرونا کے دوران ہم نے ضرورت مند لوگوں میں کھانے پینے اور ضروریات زندگی کی چیزیں تقسیم کیں۔

اسپورٹس:-

بہت سے بچے الگ الگ اسپورٹس بہت اچھا کھیلتے ہیں اور چھوٹی سی کوشش سے وہ ورلڈ لیول پر کھیل سکتے ہیں اس لئے ایسے بچوں کی کھیل میں مدد کرتے ہیں۔

برادران ملت کے دانشوران:-

یہاں پر بتائی گئی باتوں پر سوچئے، سمجھئے اور غور و فکر کجئے۔ ہمیں ہماری سالانہ زکاۃ خیرات کہاں خرچ کرنا چاہئے، اب اس پر سوچنے کا وقت بالکل آ گیا ہے۔ ہماری زکاۃ، فطرہ اور صدقہ کے روپئے ایک امانت ہیں۔ اسے بغیر سوچے سمجھے صرف شکل، برقہ، ٹوپی، داڑھی، جبّہ، لنگڑا، لولا یا اپاہج دیکھ کر دے دینا بیوقوفی ہے۔ جو لوگ پروفیشنل فقیر ہیں، ان کو ہرگز نہ دیں۔ وہ ہمیشہ بھیک ہی مانگیں گے، اور اپنی اولادوں کو بھی یہی بزنس سکھائیں گے۔ جب تک ہم پروفیشنل لولے لنگڑے کو بھیک دیتے رہیں گے تب تک بچوں کو اغوا کر کے ان کو لولے لنگڑے بنانے والے لوگ بھی دنیا میں موجود رہینگے۔ ضرورت مند رشتے داروں کا پہلا حق ہے، یا بستی میں غریبوں کو تحقیق کرکے چھان بین کرکے دیں۔ ایسا اکثر ہوتا ہے کہ جن کو ہم اچھی حالت میں سمجھتے ہیں لیکن انکا اندرونی حال ہمیں پتا نہیں ہوتا اور ایسے لوگ کسی کو کہتے بھی نہیں۔

ہم پوری طرح چھان بین کرکے لسٹ بنا کر خاموشی سے مدد کرتے ہیں۔

Maxsteps Foundation +91 9423181258

Yusra Foundation +91 7276750146

Malegaon Blood Bank +91 9371550550