Youtube  |   Facebook  |   Instagram
Posts

SIR

اہم اطلاع: ووٹر لسٹ کے اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) کا نیا نوٹیفکیشن جاری* (✍️ محمد عاقب ہیلپ ڈیسک بائے اخباراتِ مالیگاؤں) الیکشن کمیشن آف انڈیا (ECI) نے 14 مئی 2026 کو مہاراشٹر سمیت کئی ریاستوں کے لیے ووٹر لسٹ کو اپڈیٹ کرنے کی خاص مہم (SIR Phase-III) کا نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اس مہم کا مقصد ووٹر لسٹ سے ڈبل انٹریز (Duplicate entries) ہٹانا اور غلطیاں ختم کر کے لسٹ کو بالکل درست بنانا ہے۔ یہ کام ملک میں چل رہی مردم شماری (Census) کے کام کو دھیان میں رکھ کر شیڈول کیا گیا ہے۔ *مہاراشٹر میں کام کا شیڈول:* الیکشن کمیشن کے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق مہاراشٹر میں یہ کام ان تاریخوں پر ہوگا: • *تیاری اور تربیت:* 20 جون 2026 سے 29 جون 2026 تک عملے اور بی ایل او (BLO) کی ٹریننگ ہوگی۔ • *گھر گھر سروے:* 30 جون 2026 سے 29 جولائی 2026 تک بی ایل او (BLO) آپ کے گھر آکر ووٹر لسٹ کی معلومات کی تصدیق کریں گے۔ • *ڈرافٹ ووٹر لسٹ کی اشاعت:* 5 اگست 2026 کو چیکنگ کے بعد ڈرافٹ لسٹ جاری ہوگی۔ • *دعوے اور اعتراضات:* 5 اگست 2026 سے 4 ستمبر 2026 کے بیچ لوگ لسٹ پر اپنے اعتراضات اور دعوے درج کروا سکیں گے، یعنی نام شامل کروانے، کٹوانے یا درست کرنے کے فارم دے سکیں گے۔ • *فائنل ووٹر لسٹ کی اشاعت:* 7 اکتوبر 2026 کو آخری اور فائنل لسٹ جاری کر دی جائے گی۔ *مہاراشٹر کے اہم اعداد و شمار:* سرکاری رپورٹ کے مطابق 12 مئی 2026 تک مہاراشٹر میں کل ووٹرز کی تعداد *9 کروڑ 86 لاکھ 64 ہزار 413* ہے۔ اس بڑے کام کو پورا کرنے کے لیے پورے مہاراشٹر میں *97,924 بی ایل او (BLOs)* اور *96,949 بی ایل اے (BLAs)* کی ڈیوٹی لگائی جائے گی۔ *عوام اور سیاسی پارٹیوں کے لیے ہدایات:* • الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی پارٹیوں سے کہا ہے کہ وہ ہر پولنگ بوتھ پر اپنے ایجنٹ (BLA) مقرر کریں تاکہ لسٹ بنانے کا یہ کام پوری شفافیت کے ساتھ ہو سکے۔ عوام سے گزارش ہے کہ 30 جون سے شروع ہونے والے گھر گھر سروے میں اپنے علاقے کے بی ایل او (BLO) کو صحیح معلومات دیں اور اپنا ریکارڈ اپڈیٹ کروائیں۔ مزید معلومات کے لیے ہمارے ساتھ جڑے رہیں۔۔۔
Cookie Consent
We serve cookies on this site to analyze traffic. So accept cookies.
AdBlock Detected!
The revenue we earn by the advertisements is used to social work and maintain this website, so please remove adblocking plugin.