Youtube  |   Facebook  |   Instagram
Posts

ZahidAmeen

*کیا آپ نے بچے کے ذہن کو تیار کیا؟؟* از قلم: زاہد امین سر ۔ شیخ امام پرائمری اسکول مالیگاؤں (ناسک) السلامُ علیکم محترم والدین 15 جون بروز پیر 2026 سے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوا چاہتا ہے۔۔نیا سال نیا جوش نئی امنگ ۔۔۔ مگر سچ کہیں کیا ہم نے اپنے بچوں کو اس نئے تعلیمی سال کی اہمیت سے اجاگر کیا؟؟ کیا ہم نے اس نئے تعلیمی سال کے لئے بچوں کو جوش دلایا؟ اور کیا ہم نے اس نئے تعلیمی سال کے لئے بچوں کے معصوم ذہن میں امنگ بھری؟؟ ان تمام سوالوں کے جوابات آپ خود جانئے سمجھئے اور غور کریں۔۔جس طرح سے ہم اپنے تہوار کی تیاری بچوں کے سامنے جتا کر بتا کر کرتے ہیں کیا وہی طریقہ ہم نئے تعلیمی سال کے لئے نہیں کرسکتے؟؟ بچوں کے ذہن میں یہ بات ڈالیں کہ بیٹا اسکول شروع ہونے والی ہے اب خوب اچھی تیاری کرو محنت کرو پڑھائی کرو۔جو سال بیت گیا، بیت گیا جو چھوٹ گیا، چھوٹ گیا۔ جو غلطیاں ہوگئیں، ہوگئیں۔۔اب پچھتاوے سے کیا فائدہ ۔اب افسوس کا کیا فائدہ ۔ محترم والدین! اپنے بچوں کو حوصلہ دیں۔۔ان میں جوش بھریں ان میں امنگ پیدا کریں۔۔نیا سال نئی امید کے ساتھ ۔۔اب آپ کو کرنا کیا ہے؟ اپنے بچوں کا یونیفارم ان کو بتاکر دھوئیں کہ بیٹا اسکول شروع ہونے والی ہے۔ان کا بستہ ابھی سے دھو کر رکھ دیں کہ بیٹا اسکول شروع ہونے والی ہے ۔ان کے جوتے پالش کروالیں کہ اسکول شروع ہونے والی ہے ۔ان کے موزے صاف کریں ۔ان کے دیگر اسکولی لوازمات کی دیکھ ریکھ ابھی سے کرلیں۔ غرض یہ کہ اس طرح کے عمل سے ان کے معصوم ذہنوں کو پہلے دن سے اسکول کے لئے تیار کریں تاکہ وہ بھی اسکول اور تعلیم کی اہمیت کو سمجھ سکیں۔گھر سے ان کی اخلاقی تربیت پر دھیان دیں۔بڑوں سے ادب، چھوٹوں سے شفقت پیدا کردیں۔ جب آپ خود اس طرح سے بچوں کو سمجھا کر اسکول روانہ کریں گے تو ان شاءاللہ آپ۔کا بچہ پہلے ہی دن سے جوش و جذبے کے ساتھ اسکول پہنچے گا۔زور زبردستی کریں گے تو آپ کا بچہ بے دلی سے اسکول آئے گا تو اس کا نتیجہ بھی پراثر نہیں ہوگا۔۔ گرمی کی چھٹی جارہی ہے اسکول کی ذمیداری آرہی ہے ہم اسکول جارہے ہیں ہمارے ٹیچر بُلا رہے ہیں بستہ اٹھا کر ہم جائیں گے ٹیچرز سے ملنے جائیں گے۔ آؤ پھر اسکول کی راہ اپنائیں اچھا برا کیا؟سب سیکھ جائیں نیا سال اور نئی امنگ اپنی تعلیم کے ہی سنگ بھول جائیں ساری شرارتیں کھول لیں اب ہماری کتابیں علم کی روشنی زندگی کی روشنی جہالت زندگی کو بڑا نقصان دیتی ہے علم زندگی کو نئی پہچان دیتی ہے نیا تعلیمی سال بنے گا بے مثال تعلیم سے کرو نا لاپرواہی سہنی پڑے گی بڑی تباہی امی ابو مجھے پڑھاؤ اچھا بناؤ سچا بناؤ بیٹا تم بھی دل لگاؤ اچھا پڑھ لکھ کر بتلاؤ اللہ پاک ہم سب کو نیک اعمال کی توفیق عطا فرمائے آمین یارب العالمین ۔
Cookie Consent
We serve cookies on this site to analyze traffic. So accept cookies.
AdBlock Detected!
The revenue we earn by the advertisements is used to social work and maintain this website, so please remove adblocking plugin.